ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 9:22 PM

printer

آٹھویں پرکشا پہ چرچا 2025 کیلئے ملک اور بیرون ملک سے طلبا، اساتذہ اور والدین کی جانب سے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ اندراج کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں

آٹھویں پرکشا پہ چرچا 2025 کیلئے ملک اور بیرون ملک سے طلبا، اساتذہ اور والدین کی جانب سے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ اندراج کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ اِس پروگرام کیلئے آن لائن رجسٹریشن MyGov.in پورٹل پر گزشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔ اِس کا سلسلہ، اِس ماہ کی 14 تاریخ تک جاری رہے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اہم پہل ’پرکشا پہ چرچا‘، امتحان سے متعلق دباؤ کو آموزش کے ایک جشن میں تبدیل کرکے ایک ملک گیر تحریک کے طور پر جاری ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اِس پروگرام کی بے انتہا مقبولیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پروگرام، طلبا کی ذہنی صحت اور امتحانات کے تئیں اُن کے مثبت نظریے کو فروغ دینے میں کامیاب ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں