ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 9:58 AM | PARIKSHA PE CHARCHA

printer

آٹھواں ’پریکشا پے چرچا‘ آئندہ مہینے ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بات چیت کے اِس منفرد پروگرام کیلئے رجسٹریشن پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور یہ MyGov پورٹل پر 14 جنوری تک کیا جاسکے گا۔

آٹھواں ’پریکشا پے چرچا‘ آئندہ مہینے ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بات چیت کے اِس منفرد پروگرام کیلئے رجسٹریشن پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور یہ MyGov پورٹل پر 14 جنوری تک کیا جاسکے گا۔ امتحانات کے دباؤ کو کم کرنے اور طلباء، اساتذہ اور والدین کو زندگی کو ایک اُتسو کے طور پر منانے کی خاطر حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اس پروگرام کا نظریہ پیش کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’پریکشا پے چرچا، انہیں طلباء، اساتذہ اور والدین سے ایک ساتھ  بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تعلیم کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلباء، اساتذہ اور والدین کیلئے    MCQ فارمیٹ میں ایک کوئز مقابلہ تیار کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کے دوران طلباء اُن سوالات کو درج کرسکتے ہیں، جو وہ وزیراعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں۔ یہ سوالات امتحانات کے تناؤ سے نمٹنے، کیریئر، مستقبل یا عام زندگی پر مبنی ہوسکتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں