آٹھواں اِنڈیا واٹر ویک 2024 کَل سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھارت منڈپم میں اِس کا افتتاح کریں گی۔ اِس چار روزہ کانفرنس میں تقریباً چار ہزار مندوبین شرکت کریں گے، جن میں چالیس ملکوں کے 200 غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔ نمائش کے دوران 100 سے زیادہ نمائش کار اور اسٹار اَپ اِدارے پانی کے شعبے میں اپنے اپنے نظریات اور حل کی نمائش کریں گے۔x
Site Admin | September 16, 2024 2:49 PM