آٹھواں اِنڈیا واٹر وِیک 2024 کَل سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھارت منڈپم میں اِس کا افتتاح کریں گی۔ اِس چار روزہ کانفرنس میں تقریباً چار ہزار مندوبین شرکت کریں گے، جن میں چالیس ملکوں کے 200 غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔
نمائش کے دوران 100 سے زیادہ نمائش کار اور اسٹار اَپس اِدارے پانی کے شعبے میں اپنے اپنے نظریات پیش کریں گے۔نئی دلّی میں Curtain Raiser پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جَل شکتی کی وزارت میں سکریٹری Debashree مکھرجی نے کہا کہ پانی کے بہتر بندوبست سے ملک کی اقتصادی ترقی بڑھے گی۔
Site Admin | September 16, 2024 9:32 PM