آنے والے تہواروں دیوالی اور چھٹ پوجا کی وجہ سے شمالی اور مشرقی ریاستوں کا سفر کرنے والے مسافروں کی بھاری بھیڑ سے نمٹنے کیلئے سینٹرل ریلوے نے ممبئی، پونے اور ناگپور سمیت مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے کُل 570 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں اے سی اسپیشل، اے سی سلیپر اور جنرل کوچز والی خصوصی ٹرینیں اور غیر ریزرو اسپیشل ٹرینیں شامل ہیں۔
شمالی ریاستوں کے مسافروں کے لیے، سینٹرل ریلوے، مختلف مقامات کے لیے 378 ٹرینیں چلا رہا ہے جبکہ جنوبی ریاستوں کے مسافروں کے لیے 84 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
خصوصی ٹرینوں کے تفصیلی ٹائم ٹیبل کے لیے مسافر www.enquiry.indianrail.gov.in دیکھ سکتے ہیں۔×