ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2024 10:12 PM

printer

آندھرا پردیش کے ساحلی ضلعوں میں موسلادھار بارش کے بعد جاری راحت کے کاموں میں ریاستی انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی مدد کیلئے تعینات کیا گیا ہے

آندھرا پردیش کے ساحلی ضلعوں میں موسلادھار بارش اور اُس کے بعد سیلاب کی سی صورتحال کے سبب بھارتی بحریہ کو اِن دنوں جاری راحت کے کاموں میں ریاستی انتظامیہ اور NDRF کی مدد کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے بتایا کہ بحریہ کی کارروائیاں جاری ہیں اور اُس نے پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے نیز وہ اپنے ہوائی جہازوں کے استعمال سے غذائی اشیاء کے پیکیٹ Drop کررہا ہے۔ بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے ایک ہزار 820 کلوگرام وزن کے غذائی اشیاء کے پیکیٹ اور متاثرہ اہلکاروں کو 22 کلوگرام وزن کی دوائیاں Drop کی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ سیلاب کی صورت میں راحت پہنچانے والی ٹیموں کو NTR ضلعے کے اجیت سنگھ نگر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ متاثرہ علاقوں میں غذا اور راحت کا ساز و سامان تقسیم کرسکیں۔

یہ ٹیمیں Gemini کشتیوں کے ذریعے قابلِ رسائی مقامات سے اہلکاروں کو محفوظ طور پر نکالنے میں بھی مدد کررہی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں