September 6, 2024 3:00 PM

printer

آندھرا پردیش میں بھارتی فوج کو وجے واڑہ کے نزدیک Budameru نہر میں بڑے شگاف کو بھرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے تعینات کیاگیا

آندھرا پردیش میں بھارتی فوج کو وجے واڑہ کے نزدیک Budameru نہر میں بڑے شگاف کو بھرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے تعینات کیاگیا ہے۔ بھارتی فوج کے انجینئر ٹاسک فورس کے 40 فوجی انجینئروں کو بھارتی فضائیہ کے اے این 32 طیارے کے ذریعہ Hakimpet سے وجے واڑہ پہنچایا گیا ہے۔ یہ قدم بھارتی فوج نے ریاستی سرکار کی مدد کی درخواست کے بعد اٹھایا ہے۔ مزید تعیناتی کے لیے فوج کی اضافی یونٹس کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ مقامی حکام نقصان کی بھرپائی کرنے، سیلاب کی سطح کی نگرانی کرنے اور متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے آفات کے بندوبست کی ٹیمیں تعینات کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں