ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 9:50 AM | Tirupati Stampede

printer

آندھرا پردیش میں، کل شام تروپتی میں 10 سے 12 جنوری تک منعقد ہونے والے Vaikunta ایکادسی درشنم کے لیے ٹوکن جاری کرنے والے کاؤنٹر پر بھگدڑ مچ جانے کے واقعے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ تقریباً 40 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آندھرا پردیش میں، کل شام تروپتی میں 10 سے 12 جنوری تک منعقد ہونے والے Vaikunta ایکادسی درشنم کے لیے ٹوکن جاری کرنے والے کاؤنٹر پر بھگدڑ مچ جانے کے واقعے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ تقریباً 40 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ Tirumala کی پہاڑی کی چوٹی، جہاں مندر واقع ہے، وہاں پر نہیں بلکہ تروپتی شہر میں پیش آیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، بھگدڑ کے اِس حادثے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اُن کی دِلی ہمدردی اُن لوگوں کے ساتھ ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو اس حادثے میں کھو دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سرکار متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ آج سہ پہر تروپتی کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران Tirumala تروپتی Devasthanams (TTD) کے ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ معلومات اور زخمیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ایک کنٹرول روم اور ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر قائم کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے:

صفر آٹھ سات سات، دو دو تین چھ صفر صفر سات

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں