August 21, 2024 9:37 PM

printer

آندھرا پردیش دھماکہ ہونے سے سات افراد کی موت ہوگئی، جبکہ30 سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے

آندھرا پردیش میں Anakapalli ضلعے میں Achyutapuram خصوصی اقتصادی زون میں Essentia فارما کمپنی میں ری ایکٹر میں دھماکہ ہونے سے سات افراد کی موت ہوگئی، جبکہ30 سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ ضلع حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو علاج کیلئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے اِس واقعے میں لوگوں کی موت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جائے۔ جناب نائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ سرکار مرنے والوں کے ارکانِ خاندان کی مدد کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں