ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 9:27 PM

printer

آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے چھ بڑے وعدوں کے حصے کے طور پر آج سریکاکولم میں Ichapuram منڈل کے Edupuram میں Deepam 2.0 اسکیم کا آغاز کیا

آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے چھ بڑے وعدوں کے حصے کے طور پر آج سریکاکولم میں Ichapuram منڈل کے Edupuram میں Deepam 2.0 اسکیم کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام اہل کنبوں کو مفت میں گیس سلینڈر فراہم کرتا ہے تاکہ اُن کی زندگی کو بہتر کیا جاسکے۔Deepam 2.0 کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے گیس سلینڈر سے بھری گاڑی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا اور ذاتی طور پر Ambati Shantamma کو پہلا سلینڈر سونپا۔ Praja Vedika میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یقین دلایا کہ گیس سلینڈر کی قیمت 48 گھنٹے کے اندر تمام مستفیدین کو واپس کردی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مستفیدین اب ہر تین مہینے میں ایک بار سماجی پنشن لے سکتے ہیں۔ سماجی فلاح وبہبود کے تئیں NDA کے سرکار کے عہد کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی چیلنجوں کے باوجود وہ تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے عہد بستہ ہیں۔شہری ہوا بازی کے وزیر آر رام موہن نائیڈو اور ریاستی وزراء K. Atchennaidu, Nadendla Manohar اور Kondapalli سری نواس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں