آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ کی افسوسناک موت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ Kadapa ضلعے کے Badvel میں ایک نوجوان شخص نے اِس طالبہ کو آگ کے حوالے کردیا، جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ ایک ہونہار طالبہ اِس طرح کے وحشیانہ عمل کا شکار ہوئی۔ کَل سے ہی وزیر اعلیٰ اِس حادثے کو لیکر لگاتار اہلکاروں سے رابطے میں ہیں۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جناب نائیڈو نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جلد از جلد تفتیش مکمل کریں اور قصوروار کیلئے سخت سزا کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے زور دیا کہ مہلوکہ کے کنبے کو انصاف دلانے کا مطلب اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قصوروار کو قانون کے مطابق سزا مل گئی ہے۔
Site Admin | October 20, 2024 9:36 PM