آندھرا پردیش میں کَل Anakapalli ضلعے کے خصوصی اقتصادی زون Achyutapuram میں، Essentia Pharma Company میں ری ایکٹر۔دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ این چندرا بابو بائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کیلیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے گی۔
اگر فیکٹری انتظامیہ کسی لاپرواہی کا مرتکب پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انھوں نے اِس دردناک حادثے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کَل رات ضلع حکام، صنعتی محکموں، صحت محکمے کے اہلکاروں، ضلعے کے عوامی نمائندوں اور وزارء کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔
وزیراعلیٰ نے جانوں کے اتلاف پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت سبھی متاثرین کی مدد کرنے کی پوری ذمہ داری لے گی۔
جناب نائیڈو آج Achyutapuram کا دورہ کریں گے جہاں وہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمی افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے۔
جناب نائیڈو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حادثے کی جگہ کا معائنہ بھی کریں گے۔x