ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 9, 2024 9:33 PM

printer

آندھراپردیش حکومت نے سیاحت اور علاقائی کنکٹویٹی کو بہتر بنانے کی خاطر ایک نئی Seaplane سروس کا آغاز کیا ہے

آندھراپردیش حکومت نے سیاحت اور علاقائی کنکٹویٹی کو بہتر بنانے کی خاطر ایک نئی Seaplane سروس کا آغاز کیا ہے۔ “Sky Meets Sea” نام کی اِس پہل کے تحت وجئے واڑہ اور Srisailam شہروں کے درمیان کنکٹویٹی ممکن ہوپائے گی۔
آندھراپردیش حکومت نے وجئے واڑہ اور Srisailam کے درمیان کنکٹویٹی فراہم کرنے کیلئے اپنی Seaplane سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس کے افتتاح کی تقریب میں آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے شرکت کی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے بھارتی جزائر تک کنکٹویٹی فراہم کرنے کیلئے Seaplane سروس میں اضافے پر غور وخوض کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت آندھراپردیش کے ساحلی حصے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انھوں نے آمد ورفت کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ ہوائی اڈّوں کے ساتھ اِس سروس کو مربوط کرنے کے منصوبوں کو اجاگر کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے  Seaplane سروس کی پرواز کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں