آندھراپردیش اور تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحریہ، فضائیہ اور NDRF کی ٹیموں کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام زور وشور سے جاری ہے۔ مرکز کی ایک ٹیم نے پورے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے انتہائی نقصان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وجے واڑہ میں آج میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری سنجیو کمار جندل، جو اِس مرکزی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے، نے کہا کہ مرکز راحت اور امدادی کاموں میں آندھراپردیش اور تلنگانہ کی ریاستی سرکاروں کو درکار ہر قسم کا اور بروقت تعاون فراہم کر رہا ہے۔
Site Admin | September 6, 2024 10:27 PM