September 5, 2024 9:44 PM

printer

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب کے مدنظر مرکزی وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملکیت کی بیمہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کریں

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب کے مدنظر مرکزی وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملکیت کی بیمہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کریں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت نے کہا ہے کہ بیمہ کمپنیوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خصوصی کیمپوں کا انعقاد کرکے اور دعوؤں کو نمٹانے کے عمل کو سہل بنا کر متعلقہ دعوؤں کو تیزی کے ساتھ نمٹائیں۔ بیمہ کمپنیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اُن Nodal افسروں کے ناموں اور رابطہ نمبروں کو وسیع پیمانے پر مشتہر کریں جن سے پالیسی رکھنے والے افراد رجوع کرسکیں۔ خزانے کی وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے کہ انھیں جلد سے جلد ضروری امداد مل جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں