ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 28, 2024 9:41 PM

printer

آنجہانی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم دلّی کے نِگم بودھ گھاٹ پر آج پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی

آنجہانی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم دلّی کے نِگم بودھ گھاٹ پر آج پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ باوقار گارڈ آف آنر کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈروں نے نِگم بودھ گھاٹ پر سابق وزیر اعظم کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اِس کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران، جن میں پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی شامل ہیں، نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اُن کا 92 سال کی عمر میں نئی دلّی کے ایمس میں 26 دسمبر کو انتقال ہوگیا تھا۔مرکزی وزارت داخلہ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ حکومت آنجہانی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یادگار کیلئے ایک جگہ مختص کرے گی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو کل اِس سلسلے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی طرف سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔ وزارت نے بتایا کہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے فوراً بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے جناب کھڑگے اور ڈاکٹر سنگھ کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ حکومت، میموریل کیلئے جگہ مختص کرے گی۔پہلی جنوری تک 7 دن کیلئے سرکاری سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں