July 6, 2024 10:49 AM

printer

آناج کی عالمی پیداوار میں اِس سال سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ پیداوار دو اَرب 85کروڑ 40 لاکھ ٹن ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیم FAO نے 2024 میں اناج کی عالمی پیداوار کے بارے میں، اسے اور بہتر بتاتے ہوئے اپنی پہلے کی پیشگوئی کو تازہ شکل دی ہے۔ FAO کی طرف سے سپلائی اور مانگ کے بارے میں جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اناج کی پیدوار دو اَرب 85کروڑ 40 لاکھ ٹن رہی، جو ابھی تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔ FAO نے مکّہ کی فصل سے متعلق اپنی پہلے کی پیشگوئی میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے، ارجنٹینا اور برازیل میں اس کی بہتر فصل کے بارے میں بتایا ہے۔

گیہوں کی پیداوار کے بارے میں بھی، اِس کے اور زیادہ بہتر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو ایشیاء میں بہتر امکانات پر مبنی ہے۔عالمی سطح پر چاول کی پیداوار کے بارے میں بھی یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ 53کروڑ 51 لاکھ ٹن کی اب تک کی ریکارڈ مقدار تک پہنچ گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں