آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں، سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین، دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کل برمنگھم میں پہلے راؤنڈ میں، چینی تائپے کے Su-Li-Yang کو، تیرہ-اکیس، اکیس-سترہ، اکیس-پندرہ سے شکست دی۔
اِسی دوران اولمپک میں دو بار تمغہ جیتنے والی پی-وی سِندھو، خواتین کے سنگلز میں، بھارتی مہم کی قیادت کریں گی۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔×