آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ CPCB نے دلّی میں ہوا کے معیار کو ناقص قرار دیا ہے۔ CPCB کے مطابق دن میں ایک بجے ہوا کے معیار سے متعلق اشاریے میں ہوا کے معیار کو 235 پر رکھا گیا تھا۔
ہوا کے معیار کو صفر سے 50 تک اچھا، 51 سے لے کر 100 تک اطمینان بخش، 101 سے لے کر 200 تک معتدل، 201 سے لے کر 300 تک ناقص اور 301 سے لے کر 400 تک بہت خراب مانا جاتا ہے۔x