آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی ادارے – CPCB نے دلّی میں ہوا کے معیار کی سطح کو ”ناقص“ زمرے میں رکھا ہے۔ CPCB نے کل قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کے اشاریہ – AQI کے 292 رہنے کی خبر دی ہے۔ صفر سے 50 کے درمیان، AQI کو اچھا مانا جاتا ہے۔ 51 سے 100 کو اطمینان بخش سمجھا جاتا ہے۔ 101 سے 200 کے درمیان نارمل تصور کیا جاتا ہے۔ 201 سے 300 کے درمیان کو ناقص، جبکہ 301 سے 400 کے درمیان AQI کو بہت خراب سمجھا جاتا ہے۔ x
Site Admin | October 19, 2024 3:26 PM