کرکٹ میں آسٹریلیا کے پرتھ میں بارڈر – گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے تازہ جانکاری ملنے تک 104 رن بنالئے ہیں۔
آسٹریلیا نے صبح اپنی دوسری اننگس میں کل کے اسکور 12 رن پر تین وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے دو جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کرلیا تھا۔
اِس سے پہلے بھارت نے وراٹ کوہلی اور یشسوی جیسوال کی سنچری کی مدد سے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رن پر پاری ختم کردی تھی اور آسٹریلیا کو 534 رن کا ہدف دیا تھا۔