بھارت، بحر الکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات سے مقابلے کی غرض سے اٹھائے گئے ایک قدم کے طور پر آج آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese نے بحر الکاہل کے دیگر لیڈروں کے ساتھ خطے میں ا من اور سلامتی کو فروغ دینے کی غرض سے بحر الکاہل میں پولیسنگ کی اسکیم، PPI کی حمایت کی ہے۔ پورے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی ایک اہم علاقائی کوشش کے طور پر Tonga میں بحر الکاہل کے جزائر کے فورم کے لیڈروں کی میٹنگ کے موقع پر PPI کا اعلان کیا گیا تھا۔ اِس اسکیم کا مقصد امن و قانون کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بحر الکاہل کے ملکوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا، داخلی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنا اور بحران کے موقعے پر باہمی تعاون مہیا کرانا ہے۔ x
Site Admin | August 28, 2024 10:36 PM