July 25, 2024 9:46 PM

printer

آسٹریلیا کی حکومت نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد میں شامل کچھ اسرائیلیوں پر پابندی لگائے جانے کا آج اعلان کیا

آسٹریلیا کی حکومت نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد میں شامل کچھ اسرائیلیوں پر پابندی لگائے جانے کا آج اعلان کیا۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، وزیر خارجہ Penny Wong نے فلسطینیوں پر پُرتشدد حملوں میں شامل سات اسرائیلیوں اور ایک یوتھ گروپ پر معاشی پابندیوں اور سفری بندشوں کا اعلان کیا۔ محترمہ Wong نے بتایا کہ اِن حملوں میں مارپیٹ، جنسی حملے اور اذیت رسانی شامل ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو شدید چوٹیں پہنچیں اور کچھ معاملوں میں موت تک ہوگئی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب آسٹریلیا نے آبادکاری سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اسرائیلیوں پر اس طرح کی سزاؤں کو نافذ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں