آسٹریلیا میں، شمالی Queensland میں، پچھلی چھ دہائیوں کا شدید ترین سیلاب آیا ہوا ہے، کیونکہ یہاں جمعے کے روز سے، ایک ہزار ملی میٹر بارش ہو رہی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال خطرناک ہے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق ایک خاتون Ingham علاقے میں، زندگی بچانے والی کشتی کے الٹ جانے کے حادثے میں ہلاک ہوگئی، جبکہ ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا ہے۔
Townville علاقے میں 1700 گھر پانی سے گھرے ہوئے ہیں اور لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ سڑکیں بند ہوجانے کے سبب، بچاؤ کوششوں میں رکاوٹ آرہی ہے اور ٹاؤن وِلے ہوائی اڈہ بند ہوجانے کے سبب سپلائی میں کمی آگئی ہے، نیز سپر بازاروں میں تازہ خردنی اشیا کی کمی ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوں کو مگرمچھوں سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی قدرتی آفات، آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔ x