July 2, 2024 3:06 PM

printer

آسٹریلیا:طلبا کے ویزا فیس میں دوگنا سے زیادہ اضافہ کرنے کے بعد لاکھوں بھارتی طلبا کے متاثر ہونے کا امکان

آسٹریلیا نے غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا فیس میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کرکے اسے 710 ڈالر سے  ایک ہزار  600 ڈالر کردیا ہے۔ اس قدم کا اثر ان لاکھوں بھارتی طلباء پر پڑے گا جو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔طلباء کے نمائندگان اس فیصلہ سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اضافہ کے سبب طلباء دوسرے ملک جانے پر مجبور ہوں گے۔ اس دوران، آسٹریلیا کی حکومت نے کہا کہ اس اضافی آمدنی سے تعلیم کے شعبے میں پہل قدمیوں کی مالی معاونت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں