ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 2:07 PM

printer

آسٹریلیائی حکومت نے 16 برس سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرنے پر پابندی عائد کرے گی

آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کیلئے قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں Facebook، Instagrame اور Tiktok پر نفاذ نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ شامل ہے۔ نوجوانوں کی ذہنی صحت اور سلامتی پر سوشل میڈیا کے اثرات سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر یہ اہم قانون سامنے آیا ہے۔ نوجوانوں کی آن لائن کی حفاظت کو بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے اور اِس کے ذریعے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ذمہ دار بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم Anthony Albanese نے آج ایک پریس کانفرنس میں اِس تجویز کے بارے میں تصدیق کی اور کہا کہ حکومت اس مہینے پارلیمنٹ میں اِس قانون کو پیش کرے گی۔ انہوں نے بچوں کی آن لائن حفاظت کیلئے حکومت کے عزم کو دوہرایا۔ تاہم اِس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم عمر کی حد کو کس طرح نافذ کریں گے۔ آسٹریلیا کی وزیر مواصلات Michelle Rowland نے کہا کہ کمپنیاں اپنا طریقہئ کار خود چن سکتی ہیں، جس میں ممکنہ طور پر بایو میٹرک اسکین یا عمر کی پابندی شامل ہو۔ 16 سال سے کم عمر کے، اُن نوجوانوں پر کوئی پینلٹی نہیں لگائی جائے گی، جو اپنے والدین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کریں گے۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی کے بڑے پلیٹ فارمس کے نظم و ضبط پر حکومت کی بڑھتی توجہ کا ایک حصہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں