July 7, 2024 9:51 AM

printer

آسٹریا کے چانسلر Karl Neammer نے وزیراعظم نریندر مودی کے ویانا کے آئندہ دورے کو ایک خصوصی اعزاز قرار دیا ہے

آسٹریا کے چانسلر Karl Neammer نے وزیراعظم نریندر مودی کے ویانا کے آئندہ دورے کو ایک خصوصی اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اُنہیں اُن کے اِس دورے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ وزیراعظم مودی 9 جولائی کو ماسکو سے اپنے دو ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت آسٹریا پہنچیں گے۔ ویانا میں اپنے قیام کے دوران جناب مودی آسٹریا کے صدر Alexander Van Der Bellen اور چانسلر Nehammer کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنما، بھارت اور آسٹریا کے کاروباری رہنماؤں سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مودی اپنے دورے کے دوران ویانا میں بھارتی برادری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

جمعہ کو خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے ایک اہم وسطی یوروپی ملک کا دورہ کیا تھا، جس نے بنیادی ڈھانچے،    قابل تجدید توانائی، اعلیٰ ٹیکنالوجی شعبوں، اسٹارٹ اپ کے سیکٹروں، میڈیا اور تفریح کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے بہترین مواقع کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے بھارت-آسٹریا تجارت اور سرمایہ کاری کے رابطوں،      نیز فروری 2024 میں بھارت آسٹریا اسٹارٹ اپ پہل شروع کرنے پر بھی روشنی ڈالی تھی۔

بھارت اور آسٹریا نے گزشتہ سال مئی میں ایک جامع مائیگریشن اور موبلیٹی سمجھوتے پر بھی دستخط کیے ہیں اور مل کر کام کرتے رہنے کے علاوہ باہمی شراکت داری کے نئے شعبے تلاش کرنے کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں