آسام کے MOIDAMS یعنی مقبروں کو ثقافتی زمرے میں یونیسکو کی عالمی آثارِ قدیمہ کے 43ویں مقام کا لقب حاصل ہوا ہے۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ان مقبروں کے تاریخی طور پر تسلیم کئے جانے سے اِس منفرد ثقافتی ورثے کے تئیں عالمی توجہ مبذول ہوگی۔ آج امریکہ کے ساتھ ثقافتی املاک کے سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اِس سمجھوتے کے بعد امریکہ سے تاریخی اشیا کو بھارت واپس لانا آسان ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے Charaideo Moidam کو یونیسکو کی عالمی آثار قدیمہ کی فہرست میں شامل کرنے پر اظہارِ مسرت اور اظہارِ فخر کیا۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی آج فخر کا اظہار کیا ہے کیونکہ آہوم ثقافت کی علامت Charaideo Moidam کو یونیسکو کے ذریعے عالمی ثقافتی ورثے کا مقام قرار دیا گیا ہے۔
بھارت اور امریکہ نے، بھارت سے چوری کئے گئے نوادرات کو امریکہ سے واپس لانے کیلئے ثقافتی املاک کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک قدیم نوادرات اور قدیم ثقافتی مواد کی غیرقانونی تجارت، درآمد، برآمد اور ناجائز تجارت کو روکنے اور اُس پر پابندی لگانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ یہ امریکہ کے ساتھ ثقافتی املاک کا پہلا سمجھوتہ ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے سمجھوتے پر دستخط کرنے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ یہ بین ثقافتی نمو کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرے گا۔
اسی دوران، بھارت میں امریکی سفیر Eric Garcetti نے کہا کہ یہ سمجھوتہ بھارت کو امریکہ کے باہمی ثقافتی املاک کے سمجھوتے کا 30واں شریک بننے کے ساتھ، بھارت کو اُس کا حق دینے کے تئیں ایک اہم قدم ہے۔
Site Admin | July 26, 2024 9:50 PM