آسام کے کئی ضلعوں میں لگاتار بارش ہونے سے زندگی کے معمولات درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ 15 ضلعوں میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ لوگوں پر سیلاب کا اثر پڑا ہے۔ کل رات کریم گنج ضلع میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ کریم گنج ضلع میں سبھی اسکول آج اور کل بند رہیں گے۔ اِدھر گوہاٹی شہر میں کئی مقامات پر پانی بھرجانے کی اطلاع ملی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ کئی ضلعوں میں سڑک رابطوں میں خلل پڑ گیا ہے۔
Site Admin | June 19, 2024 4:19 PM