آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مقامی لوگوں کو زمین کے حقوق فراہم کرنے کے لیے گوہاٹی میں مشن Basundhara 3.0 کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت زمین سے متعلق مختلف خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے اور ریاست کے لوگوں کے فائدے کے لیے نقشے شائع کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریوینیو کےDigidoc کا بھی آغاز کیا، جو کہ غیر رجسٹرڈ اور اختیاری رجسٹری کے قابل دستاویزات کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈائریکٹری ہے۔ یہ ڈائرکٹری زمین سے متعلق خدمات کو آسان بنائے گی، پروسیسنگ کے وقت کو کم کرے گی اور عوامی سہولت میں اضافہ کرے گی نیز رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ان کی حکومت نے آسام میں مقامی برادریوں کو زمین کے حقوق فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ ایک ایسا مشق ہے جو آزادی کے 75 سال بعد شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے ساتھ 2021 میں مشن Basundhara شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام حکومت نے مشن Basundhara 1 کے تحت 9 مہینے میں 8 لاکھ درخواستوں کو نمٹا دیا ہے۔