آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ ریاست میں 9 لاکھ سے زیادہ اُن لوگوں نے اپنے آدھار کارڈس حاصل کرلیے ہیں، جن کا، شہریوں کے قومی رجسٹر (NRC) کو اپ ڈیٹ کیے جانے کے دوران بائیو میٹرکس بند ہو گیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اِس پہل سے 9 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے تمام سرکاری خدمات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے آسام کی ترقی کا سہرا BJP کی مرکزی اور ریاستی سطح پر ڈبل انجن کی حکومت کو دیا۔x