ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 7, 2024 9:49 AM

printer

آسام میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب کی وجہ سے مزید 6 افراد ہلاک

آسام میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب کی وجہ سے مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ اِس طرح اِس موسم میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سیلاب کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے       جبکہ 29 ضلعوں میں تقریباً 24 لاکھ افراد اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ 107 ریوینیو سرکلس کے 3500 سے زیادہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ریاست میں 68 ہزار ہیکٹیئرز سے زیادہ رقبے میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ NDRF اور SDRF کی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   218 افراد کو بچایا ہے۔

دریائے برہمپتر، بارک اور اِس کی معاون ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 176 سڑکوں اور دو پلوں کے علاوہ دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے 15 لاکھ سے زیادہ مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی سرکار نے 293 راحتی کیمپ اور راحتی سامان کی تقسیم کے 284 مراکز بھی کھولے ہیں۔ محکمہئ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کیلئے وارننگ جاری کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں