ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 4:07 PM

printer

آسام میں کوئلہ کان میں پھنسے کارکنوں کو بحفاظت باہر نکالنے کیلئے بچاؤ کارروائی جاری ہے۔

آسام حکومت نے میگھالیہ سرحد کے قریب دیماہَساؤ ضلع کے ُاُمرانگ سو میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کیلئے بحریہ کے غوطہ خوروں سے دوبارہ مدد مانگی ہے۔ یہ کانکن Rat-Hole کوئلہ کان میں اُس وقت پھنس گئے تھے، جب پانی اُن کی 300 فٹ گہری کان میں گھس گیا تھا۔ فوج نے پہلے ہی قدرتی آفات سے نمٹنے کی ریاستی فورس، SDRF اور قومی فورس، NDRF کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن شروع کررکھا ہے۔ فوج کی خصوصی ٹاسک فورس میں غوطہ خور، انجینئر اور دیگر تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں، جو بچاؤ آپریشن کو انجام دینے کیلئے ضروری آلات سے لیس ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسواسرما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وشاکھاپٹنم سے جلد ہی بحریہ کے غوطہ خوروں کے پہنچنے کی امید ہے۔ جناب سرما کے مطابق کان میں پانی کی سطح قریب 100 فٹ پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں