ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 8, 2025 3:17 PM

printer

آسام میں کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک کی لاش برآمد

آسام میں دیماہساؤ ضلع کے Umrangso علاقے کی جس کوئلہ کان میں پانی بھر گیا تھا، اُس میں 48 گھنٹے سے زیادہ وقت سے پھنسے کانکنوں میں سے ایک کی لاش آج 21 پیراڈائیور کی مدد سے برآمد کی گئی ہے۔ اِس کانکُن کی شناخت نیپال کے شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ غیرقانونی ریٹ ہول کوئلہ کان میں پھنسے دیگر کانکنوں کو نکالنے کی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ آسام حکومت نے بحریہ کے ڈائیورس سے کہا ہے کہ وہ دیماہساؤ میں پھنسے کوئلہ کانکنوں کو بچانے کی مہم میں فوج اور نیم فوجی دستوں کی مدد کریں۔ یہ کان میگھالیہ سرحد سے قریب ہے۔ فوج اور بحریہ کے ڈائیورس سمیت ریاست کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے دستے اور آفات سے نمٹنے والی قومی فورس ملکر کان میں پھنسے کارکنوں کو نکالنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں