آسام میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں نے بچاؤ کا کام آج پانچویں دن بھی جاری رکھا ہوا ہے، تاکہDima Hasao ضلعے میں Umrangso کے مقام پر سُرنگ نما غیر قانونی کوئلہ کان کے اندر پھنسے ہوئے کانکنوں کا پتہ لگایا جاسکے۔ پیر کو صبح سویرے کوئکہ کانکن Umrangso میں اِس کان میں پھنس کر رَہ گئے تھے، کیونکہ اِس کان میں اچانک سیلاب کا پانی بھر گیا تھا۔ایک سینئر سرکاری افسر کے مطابق، جو اِس بچاؤ کام کی نگرانی کررہا ہے، پانی کی یہ سطح کئی پمپوں سے پانی باہر نکالے جانے کے باوجود کم نہیں ہورہی ہے اور اندیشہ ہے کہ کچھ کانکن پانی کے کسی صوتے کے رابطے میں آگئے ہیں۔
Site Admin | January 10, 2025 2:59 PM
آسام میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے بچاؤ کا کام آج پانچویں دن بھی جاری
