ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2024 9:56 AM

printer

آسام میں لگاتار بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال اور خراب ہوگئی ہے

آسام میں لگاتار بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال اور خراب ہوگئی ہے۔ 29 ضلعوں میں 21 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر سیلاب کا اثر پڑا ہے۔ ریاست کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے سیلاب سے متاثرہ Morigaon ضلعے کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔ گورنر موصوف نے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مناسب  انتظامات کرے۔ اِدھر ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمنت بِسوا سرما نے بھی مجولی، دھیماجی اور لکھیم پور ضلعے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

آسام میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد   52 ہوگئی ہے۔ سیلاب سے 107 ریونیو سرکلز کے تین ہزار 200 سے زیادہ گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور ریاست میں 57 ہزار سے زیادہ فصلوں والے علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے برہمپتر، Barak اور اُن کی سبھی معاون ندیاں خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سیلاب سے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 145 روڈس، 13 پشتوں اور دو پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران بھارت کے محکمہ موسمیات نے سیلاب سے تباہ آسام اور ملحقہ ریاست اروناچل پردیش میں بہت زوردار بارش کیلئے خبردار کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 247 امدادی کیمپس اور 451 امداد تقسیم کرنے والے مراکز قائم کئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کیلئے NDRF اورSDRF  ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں