آسام میں لکشمن پرساد آچاریہ کو ریاست کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وِجے وِشنوئی نے نئے گورنر کو عہدے کا حلف دلایا۔ وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما اور اُن کے کابینی رفقاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب آچاریہ نے اس سے پہلے سکم کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
Site Admin | July 30, 2024 2:35 PM
آسام میں لکشمن پرساد آچاریہ کو ریاست کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا
