آسام میں، سیلاب کی صورتِ حال میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن اب بھی 25 اضلاع کے 86 ریوینیو سرکل کے 2500 سے زیادہ گاؤں بری طرح سے سیلاب کی زد میں ہیں اور ریاست میں تقریباً 39 ہزار ہیکٹیرسے زیادہ فصل کا رقبہ تباہ ہوچکا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں سیلاب سے کسی کی موت کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ برہمپترا، Burhidihing، Disang اور Kushiyara دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ تاہم، بھارتی محکمہ موسمیات نے آسام کے دور دراز کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ریاستی حکومت نے ایک سو نواسی راحت کیمپ اور راحت کے سازوسامان کی تقسیم سے متعلق 110 مراکز کھولے ہوئے ہیں۔NDRF اور SDRF کی ٹیمیں بچاؤ اور راحت مہم کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔
Site Admin | July 12, 2024 3:05 PM