July 4, 2024 2:30 PM

printer

آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے

آسام میں سیلاب کی صورتحال اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے، کیونکہ 29 ضلعوں میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب کی زَد میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح مرنے والوں کی کُل تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے 105 ریونیو سرکلز کے کُل دو ہزار 800 گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور ریاست میں 39 ہزار 400 ہیکٹیئرس سے زیادہ رقبے میں پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔آکاشوانی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعلیٰ  Himanta بسوا سرما نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام ضلع کمشنروں کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور  انہیں راحت وبچاؤ کے کام کو تیزی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کمشنروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ عوام کا سروے کریں، جبکہ حکومت نے 15 اگست سے پہلے معاوضے کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کامروپ ضلع کے سیلاب سے متاثرہ کئی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ ریاستی سرکار نے 181 راحتی کیمپس اور راحت کے سامان کی تقیم کے 334 مراکز کھولے ہیں۔ NDRF اور  SDRF کی ٹیمیں بھی راحت و بچاؤ کے کاموں کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں