آسام میں سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے ایک نیشنل سائبر فارینسک لیباریٹری قائم کی جائے گی۔ کَل رات آکاشوانی گواہاٹی کے ہفتے وار پروگرام Dristipat میں شرکت کرتے ہوئے، CID کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مُناّ پرساد گپتا نے بتایا کہ اِس سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ جناب گپتا نے یہ بھی کہا کہ مختلف سطحوں پر پولیس اہلکاروں کو تربیت کے ساتھ ساتھ تھانوں میں ضروری سائبر آلات اور ساز و سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ x
Site Admin | October 20, 2024 3:23 PM