September 14, 2024 9:53 AM

printer

آسام میں ریاستی کابینہ نے، بے ضابطہ جمع کی گئی رقوم اور غیرقانونی کارروبار گھوٹالوں کے سلسلے میں درج کیے گئے سبھی کیسوں کو، تحقیقات کیلئے CBI کے حوالے کردیا ہے

آسام میں ریاستی کابینہ نے، بے ضابطہ جمع کی گئی رقوم اور غیرقانونی کارروبار گھوٹالوں کے سلسلے میں درج کیے گئے سبھی کیسوں کو، تحقیقات کیلئے CBI کے حوالے کردیا ہے۔ کابینہ نے داخلہ اور خزانہ کے محکموں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر، مستقبل میں اِس طرح کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے، کام کاج کا ایک معیاری طریق کار تیار کریں۔

حال ہی میں غیرقانونی آن لائن کاروبار گھوٹالے کے سلسلے میں بہت سی FIRs درج کی تھی اور لوگوں نے اِس معاملے پر پوری ریاست میں مختلف جگہوں پر مظاہرے کیے تھے۔

اِس سلسلے میں ابھی تک 61 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، 22 لوگوں کیلئے Look-out سرکُلرز جاری کیے گئے ہیں اور 14 خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایاکہ محض تین بڑی دھوکے باز  آن لائن سرمایہ کار کمپنیوں نے ہی لوگوں کی گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم حاصل کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں