آسام میں بچاؤ ٹیم نے دیما ہساؤ ضلعے کے اُمرانگ سو میں پانی سے بھری کوئلہ کان سے آج صبح ایک اور لاش برآمد کی۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے ذریعے آج لگاتار چھٹے دن بھی کان میں پھنسے کارکنوں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پیر کے روز 9 کارکن غیرقانونی ریٹ ہول کان میں اُس وقت پھنس گئے تھے، جب اِس کان میں پانی بھر گیا تھا۔ اِس سے پہلے بچاؤ ٹیم، کان سے ایک لاش برآمد کرچکی ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فوج، بحریہ، NDRF، SDRF، ONGC اور ضلع انتظامیہ کان میں پھنسے کارکنوں کا پتہ لگانے اور انہیں بچانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ x
Site Admin | January 11, 2025 4:53 PM
آسام میں بچاؤ ٹیم نے دیما ہساؤ ضلعے کے اُمرانگ سو میں پانی سے بھری کوئلہ کان سے آج صبح ایک اور لاش برآمد کی۔
