August 24, 2024 3:19 PM

printer

آسام میں ایک نابالع لڑکی کی آبروریزی کے خاص ملزم کی آج صبح سویرے ڈِھنگ میں موت ہوگئی۔

آسام میں ایک نابالع لڑکی کی آبروریزی کے خاص ملزم کی آج صبح سویرےDhing  میں موت ہوگئی۔ آج صبح سویرے جب پولیس مجرم کو جرم کی جگہ لے جاکر، جرم کے بارے میں تفصیلات حاصل کررہی تھی کہ اس دوران یہ حادثہ ہوا۔  ملزم تفضل اسلام، جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس کی گرفت سے بھاگ نکلا اور ایک تالاب میں چھلانگ لگادی جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے بعد میں SDRF  کی ایک ٹیم کی مدد سے اس کی لاش برآمد کی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ Dhing کے مقام پر ہوئے اس وحشیانہ جرم میں مبینہ طور پر تین افراد ملوث تھے، جس کے بعد پوری ریاست میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ ہیمنتا بسواس سرمانے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس جرم میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں