آسام میں، تباہ کُن سیلاب سے چھ اور لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، اس طرح سیلاب سے مرنے والوں کی کُل تعداد 72 ہوگئی ہے۔ ریاست کی سیلاب کی صورتحال میں قدرِ بہتری آئی ہے لیکن سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع کے 22 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی اِس سے متاثر ہیں۔ 91 ریوینیو سرکلس کے تین ہزار ایک سو سے زیادہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں اور ریاست بھر کے 49 ہزار ہیکٹیئر سے زیادہ فصلوں کے علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔
NDRF اور SDRF کی ٹیموں نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 218 لوگوں کو باہر نکالا ہے۔ ریاستی حکومت نے 245 امدادی کیمپ اور 298 امداد تقسیم کرنے والے مراکز کھولے ہیں۔ 53 ہزار سے زیادہ افراد امدادی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔