ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 21, 2025 10:00 AM | ASSAM SHOPS

printer

آسام سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ گوہاٹی، ڈبرو گڑھ اور سِلچر میں سبھی دکانوں اور کاروباری اداروں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

آسام سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ گوہاٹی، ڈبرو گڑھ اور سِلچر میں سبھی دکانوں اور کاروباری اداروں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ریاستی کابینہ نے ایک پالیسی کو منظوری دی ہے، جس کے تحت راجدھانی اور ریاست کے دو اہم قصبوں میں شراب کی دوکانوں کو چھوڑ کر دیگر سبھی دوکانوں اور کاروباری اداروں کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر شہروں میں سبھی دوکانیں رات 2 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی، جبکہ دیہی علاقوں میں رات 11 بجے تک دوکانیں کھلی رہیں گی۔ البتہ کارکن زیادہ سے زیادہ 9 گھنٹے کام کریں گے۔ لہٰذا 24 گھنٹے کاروباری ادارے کھلے رکھنے کیلئے کارکنوں کے واسطے تین Shifts ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 24 گھنٹے دوکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دینے کے فیصلے سے چھوٹے کاروباری افراد کو مدد ملے گی اور کام کے اوقات بڑھنے سے ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں