آزمودہ کار گلو کار پی جے چندرن کا آج رات تھریسور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کے تھے۔ چھ دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر میں، جے چندرن نے ملیالم، تمل، تیلگو، ہندی اور کنڑ سمیت مختلف زبانوں میں 16,000 سے زیادہ نغمے گائے۔ اِن نغموں نے ملک بھر کے سامعین کو مسحور کیا۔ مختلف جذبات کو اپنی گرفت میں لیتے ہوئے ان کی روح پرور موسیقی نے انہیں جنوبی بھارت کے سنیما، خاص طور پر ملیالم فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بنا دیا۔ جے چندرن نے کئی ایوارڈز حاصل کیے، جن میں بہترین گلو کار کے لیے قومی فلم ایوارڈ، جے سی ڈینیئل ایوارڈ اور دیگر ایوارڈ شامل ہیں۔×
Site Admin | January 10, 2025 9:30 AM | P JAYACHANDRAN PASSES AWAY
آزمودہ کار گلو کار پی جے چندرن کا آج رات تھریسور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
