ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 1, 2024 9:52 AM

printer

آزمودہ کار بھارتی کرکٹ کھلاڑی اور سابق کوچ انشمن گائے کوارڈ کا وڈوڈرہ میں انتقال ہوگیا ہے۔

آزمودہ کار بھارتی کرکٹر، سابق کوچ اور سلیکٹر انشمن گائکواڈ کا ودودرہ میں 71 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ گائکواڈ نے لندن کا سفر کیا تھا اور ایک مہینہ پہلے ہی وہ ودودرہ علاج کو جاری رکھنے کیلئے واپس آئے تھے۔ انہوں نے 1975 سے 1987 کے دوران 40 ٹیسٹ میچوں اور 15 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ گائکواڈ نے ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 985 رن بنائے۔ پاکستان کے خلاف ان کا سب سے زیادہ اسکور 201 رن تھا۔ اکتوبر 1997 میں انہیں بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ستمبر 1999 تک ٹیم کے کوچ رہے۔ جون 2018 میں گائکواڈ کو سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاتھا۔ سابق کھلاڑی کو BCCI کے ذریعہ دیا جانے والا یہ اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آزمودہ کار کرکٹر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انشمن گائکواڈ جی کو کرکٹ میں ان کے گرانقدر تعاون کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وہ آزمودہ کار کرکٹر انشمن گائکواڈ جی کی رحلت سے کافی غمزدہ ہیں۔ کرکٹ میں اُن کی مہارت نے بھارتی کرکٹ کی شان کو بڑھایا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں