سرکردہ اداکار متھن چکرورتی کو اگلے مہینے 70 ویں قومی فلم ایوارڈز تقریب میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈز سے سرفراز کیا جائے گا۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کولکاتہ کی گلیوں سے لے کر سنیما کی بلندیوں تک متھن دا کا قابل قدر سفر آنے والی نسلوں کو تحریک دیتے رہے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر متھن چکرورتی کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جناب چکرورتی ایک ثقافتی آئیکن ہیں جو بہترین اداکاری کیلئے تمام نسلوں کے پسندیدہ اداکار ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب چکرورتی نے یہ خبر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے ارکان خاندان اور دنیا بھر کے اپنے مداحوں کو وقف کیا۔
Site Admin | September 30, 2024 9:31 PM