ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 1:45 PM

printer

آزربائیجان کے باکو میں اقوام متحدہ کی آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق کانفرنس COP-29 شروع ہوگئی ہے

آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی 29 ویں سالانہ کانفرنس COP-29، آذربائیجان کے شہر Baku میں شروع ہوگئی ہے۔ اِس دو ہفتے طویل کانفرنس میں، جسے “Finance COP” کانام دیا گیا ہے، آب وہوا سے، سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کیلئے، آب وہوا سے متعلق نئے مالی نشانے مقرر کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ کانفرنس میں تقریباً 200 ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ اِس میں عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے درجہئ حرارت پر قابو پانے، پیرس سمجھوتے کو آگے بڑھانے اور آب وہوا کے مزاحمتی نظام کو مستحکم کرنے اور ترقی پذیر ملکوں کیلئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔x

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں