July 3, 2024 9:34 AM

printer

آرٹیفیشل انٹلی جنس سے متعلق گلوبل انڈیا AI سربراہ کانفرنس آج نئی دلّی میں شروع ہورہی ہے۔

آج نئی دلّی میں، مصنوعی ذہانت AI سے متعلق، بھارت کی عالمی سربراہ کانفرنس 2024 کا آغاز ہوگا۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

اس دو روزہ سربراہ کانفرنس میں AI کے استعمال، حکمرانی اور صلاحیت، نیز AI اختراعات کو فروغ دینے کے اہم پہلوؤں پر گہرائی سے غور وخوض کیلئے مختلف اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ بھارت نے اخلاقی معیارات اور سب کی شمولیت کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے، AI کو ذمہ داری کے ساتھ فروغ دے کر، اس کی، یکسر تبدیلی لانے والی اہلیت کو بڑھاوا دینے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔

یہ سربراہ کانفرنس، بھارت کیلئے ایک اہم لمحہ ہے، کیونکہ یہ مصنوعی ذہانت AI کے، عالمی سطح پر، ذمہ دارانہ فروغ کے تئیں بھارت کے عزم کی اہمیت کا اُجاگر کرتی ہے۔ اس سربراہ کانفرنس سے عالمی سطح پر فریقوں کو، AI سے متعلق اشتراک، اختراع اور اِس کے مستقبل کو ایک شکل دینے کیلئے، ایک بنیادی پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ کانفرنس کا مقصد AI کی وجہ سے پیدا کثیر جہتی چیلنجوں اور موقعوں سے فائدہ اٹھانے میں نئے مرحلے مقرر کرنا ہے۔ سربراہ کانفرنس کے پہلے دن مختلف موضوعات پر اجلاس منعقد کئے جائیں گے، جن میں AI کے استعمال اور حکمرانی کے اہم پہلوؤں پر گہرائی سے غور وخوض کیا جائے گا۔ کانفرنس کا دوسرا دن، AI اختراعات سے متعلق صلاحیت اور اس کے فروغ کیلئے وقف رہے گا۔

اِس کانفرنس سے سائنس، صنعت، سماج، حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے، AI کے بین الاقوامی سرکردہ ماہرین کو، ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا کہ وہ AI کے بنیادی معاملات اور چیلنجوں کے بارے میں اپنے عمیق خیالات کا اظہار کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں